اسلام آباد:سیکریٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں ، خطرات پر بند کمرے میں بریفنگ دوں گا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس سے میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دو رائے ہیں تمام پولنگ اسٹیشنز پرفوج تعینات کی جائے یا پھرحساس پولنگ اسٹیشن پر تعینات ہو۔عام انتخابات کے موقع پر سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے، ہر پولنگ اسٹیشن پر 4 سے 5 پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔ اس طرح 3 لاکھ پولیس اہلکارالیکشن ڈیوٹی ادا کرینگے۔
اجلاس میں داخلہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پولنگ کے روز سیکورٹی انتظامات پر صوبوں کے چیف سیکریٹریزسے بھی معلومات حاصل کی جائینگی۔ اجلاس میں بیلٹ پیپرزکی حفاظت کے معاملات بھی زیرغور آئے۔