فاٹا بل پر جو کچھ ہوا ہے وہ بھیانک ہے۔مولانافضل الرحمان

اسلام آباد:سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نےکہاکہ فاٹا انضمام کےحوالےسے آئینی ترامیم ہوچکی ہیں لیکن عوام کے تحفظات دورکیےبغیربل منظور کرلیا گیاہےجس پر عوام اپنےنمائندوں کواس کاذمہ دارقراردےرہےہیں ،

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ فاٹا بل پر جو کچھ ہوا ہے وہ بھیانک ہے، جو لوگ اس اسمبلی پر لعنت بھیجتے تھے اور جعلی کہتے تھے، اس اجلاس میں وہ بھی حاضر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں پارلیمنٹ نے آخری دنوں میں آکر بدنیتی کا مظاہرہ کیا، تمام پارٹیوں نے بدنیتی ظاہر کی اور اجتماعی خودکشی کا فیصلہ کیا ہے۔ خدانہ کرےکہ مستقبل میں ایندھن قبائلی عوام بنیں،بل منظورکرانےوالوں کو معلوم نہیں کہ کیا کھویاکیاپایا۔

اسلام آباد میں مولانافضل الرحمان نےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ ہم نے ذاتی مفاد کے لیے معاملات کے طے نہیں کیے بلکہ نظریاتی حوالے سے معاملات طے کیے، میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) سے گلہ کرنے کا حق حاصل ہے کہ انہوں نے نہ معاہدے پر عمل کیا اور نہ ہی ہماری 5 سالہ وفاداری کا صلہ دیا ہے۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہاکہ ایسےفیصلوں سےکیاہم پاکستان کی خدمت کررہےہیں۔خداناکرے کہ آنے والے وقت میں ایندھن قبائلی عوام بنیں۔