راولپنڈی :پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن رابطہ ، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر امن وامان کی صورتحال جا ئزہ لیاگیا اور کمانڈزر کی سطح پر فلیگ میٹنگز جاری رکھنے اور تمام مسائل ہاٹ لائن رابطوں کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے ہاٹ لائن پررا بطہ کرکے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ہر صورت 2003کے سیز فائر معاہدے کی پابندی کی جائے گی اور امن یقینی بنا کر موجودہ صورتحال بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔