انتخابات کوبین الاقوامی سطح سے سبوتاژ کرنے کی خبربے بنیاد قرار

اسلام آباد: داخلہ کمیٹی برائے سینیٹ نے انتخابات کوبین الاقوامی سطح سے سبوتاژ کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کریاہے،

داخلہ کمیٹی برائے سینیٹ کے مطابق انتخابات کوبین الاقوامی سطح سے سبوتاژ کرنے کی خبرمیں صداقت نہیں،انتخابات میں رکاوٹ کی خبربے بنیاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کا اجلاس 28 مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں‌ سیکریٹری الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کے انتظامات پربریفنگ دی،عام انتخابات وقت پرہوں گے، بابریعقوب نے صرف بلوچستان میں دہشت گردی کے خدشے کا اظہارکیا تھا

کمیٹی کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری نے عام انتخابات سے متعلق کسی خوف یا خدشے کا اظہارنہیں کیا، سیکریٹری الیکشن کمیشن کا الیکشن التوا پر بیان حقائق کے برخلاف ہے۔

البتہ اب سینیٹ کی داخلہ کمیٹی نے وضاحت جاری کی ہے کہ عام انتخابات وقت پرہوں گے، بابریعقوب نے صرف بلوچستان میں دہشت گردی کے خدشے کا اظہارکیا تھا۔