پی ٹی آئی کا عاصمہ حامدکی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نےعاصمہ حامدکی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تقرری قبل ازانتخاب دھاندلی کی کوشش قراردے دیتے ہوئے تعیناتی کو کالعدم قراردینےکامطالبہ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنراورنگراں وزیراعلیٰ کوخط لکھا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ عاصمہ حامدکی تقرری قبل ازانتخاب دھاندلی کی کوشش ہے،عاصمہ حامد کےوالدشاہدحامداورچچا زاہد حامد شریف خاندان کے وفادار ہیں جس کے سبب وہ انتخابی عمل پر اثر ہوسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ حکومتی مدت ختم ہونے سے 2 دن قبل ہی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی جماعت کی خیر خواہ خاتون کو اہم حکومتی عہدے پر فائز کردیاہے۔صوبائی حکومت نے ایڈیشنل ایڈ ووکیٹ عاصمہ حامد کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیا ہے جس کی وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی منظوری دے دی ہے۔
شہباز شریف کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔ سابق ایڈووکیٹ جنرل شکیل الرحمان دو روزعہدے سے مستعفی ہوئےتھے۔
جبکہ یہاں پہلی بار کسی خاتون کو تعینات کیا گیاہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نےعاصمہ حامدکی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تقرری قبل ازانتخاب دھاندلی کی کوشش قراردے دی ہے، فوادچوہدری نے چیف الیکشن کمشنراورنگراں وزیراعلیٰ کوخط لکھتے ہوئے اس تعیناتی کو کالعدم قراردینےکامطالبہ کیا ہے۔