کراچی :ماہی گیروں نے دعویٰ کیا ہے کہ 15 فٹ لمبی آرا مچھلی مردہ حالت میں کاجھر اور ترچان کے سمندر سے ملی، آرا فش کو ابراہیم حیدری میں نیلام کردیا گیا۔
ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق 15 فٹ لمبی اور 1320 کلو گرام وزنی آرا مچھلی کو کرین کی مدد سے بوٹ پر لایا گیا جسے ابراہیم حیدری میں 90 ہزار روپے میں نیلام کردیا گیا۔عالمی وائلڈ لائف فیڈریشن (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے مطابق 15 فٹ لمبی معدوم مادہ ’آرہ مچھلی‘ کو ٹھٹھہ کے قریب مچھیروں نے شکار کرکے فروخت کر دیا۔
ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ جھینگے پکڑنے والے ٹرالر الزاہد علی نے ترکھان اور کھجر کریک کے قریب بڑی آرہ مچھلی کو پکڑا جسے مقامی زبان میں لیارا بھی کہا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مچھلی کے بڑے اور بھاری ہونے کی وجہ سے مچھیروں نے اسے کشتی میں لانے کے لیے کرین کا استعمال کیا۔
1320 کلو وزنی آرہ مچھلی کو ابراہیم حیدری پر اتار کر ہفتے کے روز نیلامی کی گئی۔واضح رہے کہ آرہ مچھلی سمندی حیوانوں میں انتہائی نایاب مچھلی ہے جس کی آبادی کو ضرورت سے زیادہ شکار کی وجہ سے عالمی سطح پر خطرات کا سامنا ہے۔آرہ مچھلی کی 3 اقسام جن میں نائف ٹوتھ، لارج ٹوتھ اور لارج کومب شامل ہیں کو پاکستانی سمندر میں دیکھا گیا ہے۔