اسلام آباد:معاون خصوصی وزیر اعظم مصدق ملک نے کہا کہ اب ہمیں سچائی کے حوالے سے تمام تاریخی رپورٹس کو منظر عام پر لے آنا چاہئے تاکہ حقائق منظر عام پر آسکیں کیونکہ اب بہت ہوچکا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ نواز شریف کسی ایک واقعہ کی نہیں بلکہ ایک بڑے سچائی کمیشن کی بات کر رہے ہیںکیونکہ عوام اب چاہ رہے ہیں کہ ان کو سچائی کاپتہ چلنا چاہئے ۔
مصدق ملک کا کہناتھاکہ بہت ہوچکا ہے اب سیاسی جماعتوں اور اداروں کو ایک پیج پر آجانا چاہئے ۔
انہوںنے کہاکہ قومی سلامتی کے حوالے سے ان رپورٹس پر کام بھی کرنا ہوگا تاکہ حسا س چیزیں الگ کی جا سکیں اور یہ کام دو دن میں نہیں اس میں چند ہفتے لگیں گے ۔