پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے اور پھلنے والی جماعت ہے، صدر مسلم لیگ ن پنجاب
پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے اور پھلنے والی جماعت ہے، صدر مسلم لیگ ن پنجاب

رانا ثنا نے اسد درانی کی حمایت کردی -حامد میر حیران

 

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا نے کھل کر سابق ڈی جی آئی ایس آئی ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی کی حمایت کردی ۔
نجی ٹی وی کے پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسد درانی کے ساتھ جو کیا جا رہا ہے اس سے ہمارے ادارے اور ملک کی بد نامی ہو گی، ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بات ہوئی بھی ہے تو اس سے نمٹنے کا طریقہ کار مختلف ہونا چاہیے ،یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے اور کورٹ آف انکوائری بٹھا دی جائے ۔
رانا ثنا کے بیان پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ چلو کوئی تو درانی صاحب کے لیے بولا لیکن بولا بھی کون ،رانا ثنا اللہ نے کھل کر اسد درانی کی حمایت کردی اور کہا کہ ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالنا چاہیے ۔