چیک اپ کے بعد شاہد خاقان عباسی پمز سے روانہ ہو گئے۔فائل فوٹو
چیک اپ کے بعد شاہد خاقان عباسی پمز سے روانہ ہو گئے۔فائل فوٹو

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

 

اسلام آباد :وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج وزیر اعظم ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کریں گے او راس موقع پر صحافیوں کی سوالوں کا جواب بھی دیں گے ۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج 11بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں آئل اینڈ گیس کے حوالے سے کئے جانیوالے حکومت اقدامات کے بارے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا ، یہ وزیر اعظم کی تواتر کے ساتھ دوسر ی پریس کانفرنس ہے ، گزشتہ روز بھی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کی تھی جس میں وزیر اعظم کی جانب سے ادا کئے جانیوالے بعض کلمات پر صحافیوں کی جانب سے اعتراض پر انہوں نے معذرت بھی کی تھی ۔