اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے مختلف اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دینے پر سپریم کورٹ سے رجو ع کرنے کافیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں ہائی کورٹ کے دائرہ کار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق8اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کرلیا ہے ،اس حوالےسے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے ساتھ ساتھ حلقہ بندیوں کے حوالے سے ہائی کورٹ کے دائرہ کار کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔