کوئٹہ: صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں عام انتخابات مؤخر کرنے کی قرارداد بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں لوگ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں ہوں گے، جبکہ اس ماہ مون سون کی بارشوں کے باعث بلوچستان سے لوگ نقل مکانی بھی کرتے ہیں۔
قرار داد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ تمام صورت حال بلوچستان میں عام انتخابات پر اثر انداز ہوسکتی ہے اس لئے صوبے میں انتخابات کو مؤخر کیا جائے اور جولائی کے بجائے اگست میں کرائے جائیں۔
Tags عام انتخابات مؤخر