وزیراعظم کی کوئٹہ آمد، 4 نجی تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے

کوئٹہ: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کوئٹہ آمد کے سلسلے میں زرغون روڈ اور ایئر پورٹ پر واقع 4 نجی تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج خصوصی طور پر کوئٹہ پہنچیں گے جہاں وہ آئی ٹی یونیورسٹی میں نو تعمیر نیشنل انکیوبیشن سینٹر اور ایک ارب سے زائد کی لاگت سے مکمل ہونے والے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے توسیع منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم کی آمد کے پیش نظر زرغون روڈ اور ایئر پورٹ روڈ پر 4 نجی تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں جبکہ اسکول انتظامیہ کا بھی کہنا ہے کہ چاروں تعلیمی ادارے وی وی آئی پی موومنٹ کے باعث بند کئے گئے ہیں۔
وزیراعظم کی آمد کے پیش نظر بند کئے جانے والے اسکولوں میں سینٹ فرانسس گرامر اسکول،کانونٹ، سیکرڈ ہارٹ اور ولڈرنیس اسکول شامل ہیں۔