کالعدم تحریک طالبان کے 3 مجرمان کو 4 بارسزائے موت کا حکم

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے 3 مجرمان کو 4 بارسزائے موت کا حکم سنادیا ہے۔ ان مجرمان کو انسپکٹرشفیق تنولی پرخودکش حملے اورقتل کاجرم ثابت ہونے پرسزائے موت سنائی گئی۔ عدالت نے مقتولین کے ورثاکوایک لاکھ روپے فی کس دیت ادائیگی کا بھی حکم دیا ہے ۔

کراچی پولیس کے مطابق مجرمان ندیم خان،عابدعلی اور نور رشید نے اپریل 2014 میں انسپکٹرشفیق تنولی پرخودکش حملہ کیا جس میں شفیق تنولی سمیت جلال احمد ، داؤد قریشی اوراعجازجاں بحق ہوئے تھے۔ انسپکٹرشفیق تنولی ہائی پروفائل مقدمات کے تفتیشی افسر تھے اور مجرمان نے ان پر خودکش حملہ کرانے کااعتراف کیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اقدام قتل سمیت دیگردفعات میں 7سال سے زائد کی سز ا بھی سنائی ۔