شمالی وزیرستان ، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،2جوان شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 جوان شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بارودی مواد کا دھماکہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 2اہلکار شہید اور 3زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی سلیم اور لانس نائیک مومن شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں اہلکاروں کو سی ایم ایچ پشاورمنتقل کردیا گیا ہے۔