نگراں حکمرانوں کو 3 روز میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانی ہوں گی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نگراں وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کو 3 روز کے اندر اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نگراں وزیراعظم، وزرائےاعلیٰ کو منصب سنبھالنے کے تین روز کے اندر اپنے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات ای سی پی میں جمع کرانا لازمی ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نگراں حکمرانوں کو فارم ب جمع کرانا ہوگا جس میں انہیں اپنے اور اہلیہ اور بچوں کے تمام اثاثے لازمی ظاہر کرنے ہوں گے ۔