پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور بھی مبینہ طور پر اقامہ ہولڈر نکلیں، ان کی نااہلی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق معظم عباسی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ فریال تالپورکواسمبلی کی رکنیت کےلیے نااہل قراردیا جائے، سندھ ہائیکورٹ نےدرخواست قابل سماعت ہونے پر5 جون کودلائل طلب کرلیے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ فریال تالپورنے2002 میں صاحبزادی عائشہ کے نام پردبئی میں کمپنی قائم کی جبکہ رقم دبئی منتقل کرنے کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائی، پیپلزپارٹی کی رہنما نے اپنا اقامہ بھی ظاہر نہیں کیا، جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر فریال تالپور صادق اور امین نہیں رہیں۔
دوسری جانب ترجمان فریال تالپور کا کہنا ہے کہ فریال تالپور کااقامہ انکشاف نہیں، وہ پہلےہی اسے ڈکلیئرکرچکی ہیں، فریال تالپوراپنااقامہ کچھ عرصہ قبل منسوخ بھی کراچکی ہیں۔