گرمی بڑھتے ہی پنجاب بھر میں بجلی کی ٹرپنگ میں اضافہ ہوگیا

لاہور: گرمی بڑھتے ہی پنجاب بھر میں بجلی کی ٹرپنگ میں بھی اضافہ ہوگیا۔ لیسکو حکام کے مطابق موسم کے باعث ٹرپنگ میں اضافہ ہوا تاہم موسم کی بہتری کے بعد ٹرپنگ بھی کم ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں اکثر گرڈ، اوور لوڈ ہونے کے باعث ٹرپنگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔
پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس، کینٹ، گرین ٹاؤن، جلوموڑ، ہربنس پورہ، کوٹ لکھپت، علامہ اقبال ٹاؤن سمیت اندرون شہر میں بھی فیڈرز کی ٹرپنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی موجود ہے لیکن سسٹم بوجھ نہیں اٹھاپا رہا ہے۔ اس لئے سسٹم کو بچانے کے لئے فیڈرز کو بند کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیسکو میں بجلی کی طلب چار ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگئی ہے۔