اسلام آباد: وفاقی حکومت آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی، ملکی تاریخ میں دوسری مرتبہ مسلسل دوسری جمہوری حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت مکمل کرے گی۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج وزیراعظم ہاؤس کے عملے اور افسران سے الوداعی ملاقاتیں کریں گے ۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی چیف ایگزیکٹو آفس سے روانگی کے موقع پر مسلح افواج کے دستے انہیں سلامی بھی پیش کریں گے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بطور 18ویں منتخب وزیراعظم کی حیثیت سے 10 ماہ اپنی خدمات انجام دیں، جبکہ ان سے پہلے اس عہدے پر نواز شریف تھے جنہوں نے 4 سال ایک ماہ اور 23 دن اپنی خدمات انجام دیں جنہیں اعلیٰ عدالت نے پاناما کیس میں نااہل قرار دیا تھا۔
Tags ختم وفاقی حکومت