اسلام آباد: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا رویہ ہے فیصلہ پہلے کرتی ہے سوچتی بعد میں ہے۔ قوم دیکھ رہی ہے ملک کا نظام سنبھالنے کی دعویدار جماعت نے کیا کیا۔
احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پر دوبارہ مشاورت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی جیسی غیرسنجیدہ جماعت سے پھرمشاورت نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا کہ باعزت اور ایماندار شخص کا نام پہلے خود دیا پھر خود ہی واپس لیا۔ اگر انہیں اعتراض تھا توناصر کھوسہ کو خود کہتےکہ وہ اپنے نام واپس لے لیں۔
وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ نام واپس نہ لیا گیا تو رات 12 بجے کے بعد گورنرنوٹی فکیشن جاری کرسکتے ہیں۔
Tags رانا ثنااللہ