لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےکہا ہے کہ تحریک انصاف نے نام واپس لے کر پھر یوٹرن مارا، کیا یوٹرن لینے والا وزیراعظم کےعہدے کاحقدار ہو سکتاہے؟
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور پریس کلب کے وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باہمی مشاورت سے ناصرسعید کھوسہ کے نام پراتفاق کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے نام واپس لے کر پھر یوٹرن مارا، کیا یو ٹرن لینے والا وزیراعظم کےعہدے کاحقدار ہو سکتاہے؟
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیازی یو ٹرن کے ماسٹر ہیں، سیاست ان کے بس کی بات نہیں ہے وہ سیاست چھوڑ کر حجرے میں جا کر بیٹھ جائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی قرارداد سے قطعاََ اتفاق نہیں کرتا، بروقت الیکشن ہی پاکستان میں جمہوریت کے لئے سودمند ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں تاخیرملک و قوم کے مفاد میں نہیں جبکہ بلوچستان اسمبلی کی الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد نیک شگون نہیں۔