آج کے دن سب کچھ ہی تاریخی ہے، نواز شریف
حکومت نے 5 سال مکمل کرلئے۔آج 80 کے قریب پیشیاں ہوچکی ہیں۔ سابق وزیراعظم
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج کے دن سب کچھ ہی تاریخی ہے۔
احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت میں وقفے کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخی دن ہے حکومت نے 5 سال مکمل کرلئے۔
نوازشریف نے کہا کہ آج کے دن سب کچھ ہی تاریخی ہے، بہت ہی تاریخی دن ہے، ایسا تاریخی دن کبھی نہیں دیکھا، آج 80 کے قریب پیشیاں ہوچکی ہیں۔
ٹیگز: