اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لئے نادرا کو خط لکھ دیا۔ جونہی نادرا پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرے گی اس سے ان کا پاسپورٹ بھی ازخود بلاک ہوجائےگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت کررہی ہے جس نے ان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کا حکم بھی دے رکھا ہے۔
عدالت کی ہدایت پر نادرا نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لئے نادرا کو باضابطہ خط لکھ دیاہے۔
وزارت داخلہ کا خط موصول ہونے کے بعد جونہی نادرا سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرےگا اس سے ان کا پاسپورٹ بھی از خود بلاک ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق نادرا کی جانب سے سابق صدر کا شناختی کارڈ بلاک کئے جانے کی صورت میں پاکستان میں موجود ان کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد ہوجائیں گے۔
Tags پرویز مشرف شناختی کارڈ بلاک