اسلام آباد: جسٹس (ر) ناصر الملک کل نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر اسلام آباد میں 11 بجے ہوگی ۔ جہاں صدر ممنون حسین جسٹس (ر) ناصر الملک سے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔
ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔
تقریب میں عسکری قیادت، اعلیٰ شخصیات، غیر ملکی سفیروں، گورنر، وزیراعظم،چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کو تقریب کے دعوت نامے موصول ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرکے آج ختم ہوجائےگی جس کے بعد نگراں حکومت اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔
Tags حلف ناصر الملک