لاہور: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کا کوسٹل ایریا آنے والے وقت کا دبئی ہوگا۔ پاکستان کے وسائل کو بنیادی معیشت میں لایا جائے۔
لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گوادر میں اسکول کی تعمیر پر مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ ضرورت ہے پاکستان کے وسائل کو بنیادی معیشت میں لایا جائے۔ وسائل شامل کر کے ہم اپنی جی ڈی پی کو دگنا اور سہ گنا کر سکتے ہیں۔
نیول چیف نے کہا کہ میری ٹائم کی ترقی اور اسے بنیادی دھارے میں لانا ضروری ہے۔ ترقی یافتہ ممالک نے ترقی کا آغاز جہاز سازی سے کیا۔ ہم نے سنہ 1950 میں ایک شپ یارڈ بنایا وہ آج بھی کام کر رہا ہے۔ ہمیں مزید ایک سے زیادہ شپ یارڈز کی ضرورت ہے۔
نیول چیف نے کہا کہ ہمارے ملک میں ساحلی سیاحت کے بہت مواقع ہیں۔ میری ٹائم میں بہت پوٹینشل ہے اسے آگے لے جانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ پاکستان کا کوسٹل ایریا آنے والے وقت کا دبئی ہوگا۔ ملکی وسائل کا صحیح استعمال نہیں کیا جا رہا۔
Tags سربراہ پاک بحریہ