اسلام آباد:ـ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ مجھے حیرت ہے کہ شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس ہی نہیں ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت نے اس وقت روا رکھا ہوا ہے۔چوہدری نثار نے کہاکہ شہبازشر یف موجودہ گھمبیر اور مشکل صورتحال سے نکلنے پر اپنی توانائیاں خرچ کریں،وہ 30 سال پرانی باتوں کا تذکرہ نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ غیرسنجیدگی یہ ہے بطور پارٹی صدر شہبازشریف اس کے مداوے کے لیے کچھ نہیں کر پا رہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیرعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےاپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چوہدری نثار میں پچپنا ہے اور بچے کو منا نا پڑتا ہے ۔