اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاکہ منتخب حکومت کا آج آخری دن ہے اور حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے،تمام مشکلات کے باوجود آج ترقی یافتہ پاکستان دے کر جارہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ہر مسئلے کا حل جمہوریت میں ہے کیونکہ پاکستان کی بنیاداسی پر رکھی گئی تھی اورپاکستان کی ترقی آزاد جمہوریت کے ساتھ مشروط ہے جس کے آج تسلسل سے دس سال پورے ہو گئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے دریائے سندھ سے گلگت بلتستان تک سڑکیں اور موٹرویز بنا دی ہیں اور ہیلتھ اورایجوکیشن کے اربوں روپے کے نئے منصوبوں کا آغاز کیاگیا ہے جبکہ دہشت گردی کے واقعات میں 90 فی صد کمی آئی ہے۔