لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ن لیگ کی حکومت کے خاتمے پر ٹوئٹر پرجاری کئے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج تک پاکستان کی تاریخ میں اتنی کرپٹ اور نااہل حکومت نہیں آئی۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جو پاکستان کے ساتھ کیا ہے وہ کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا تھا ۔ انھوں اپنے ٹوئٹ پیغام میں کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ن لیک کی کرپٹ حکومت کے خاتمے پر دو رکعت شکرانے کے نفل پڑھیں ۔