آج لوڈشیڈنگ نہیں، کل سےہوئی تو ذمہ دار ہم نہیں ہونگے۔شہباز شریف

لاہور :مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ پورے پاکستان میں پنجاب کے بجلی منصوبوں سےبجلی جارہی ہے،پنجاب میں ڈیڑھ سو ارب روپےکی بجلی کےمنصوبوں میں سرمایہ کاری کی ہے،انہوںنے کہاکہ آج رات بارہ بجے ہماری حکومت ختم ہوجائےگي ،ہم نے اپنا کام مکمل کردیا ، ملک میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابرہے اور کل اگر بجلی نہیں ہوتی تو مجھے یا نوازشریف کو ذمے دار مت ٹھہرایے گا،کل سے لوڈ شيڈنگ جانے اور آپ جانیں ، ہم ذمہ داری سے بری الذمہ ہيں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ جو ماحول ہے، اس سے اچھی اور محنتی لوگ بھی خوفزدہ ہیں ،3ماہ سے محسوس کر رہاہوں شاید وہ کام نہیں ہوسکا جو کرنا چاہتا تھا،اسپتال کی تعمیر کےلیے محنت کرنے والے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ خراب لوگوں کی شامت تو آنی تھی مگر اچھے لوگ بھی ڈر گئے ہیں،انہوںنے مزید کہاکہ پی کے ایل آئی اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال ہےاس میں غریب مریضوں کا مفت علاج ہورہا ہے،بتایاگیا ہے دو تین ماہ میں لیور ٹرانسپلاٹ اس اسپتال میں شروع ہوجائے گا ، اسپتال میں لیور ٹرانسپلانٹ ہوگا تو ہمیں اپنے مریض بھارت نہيں بھیجنا پڑیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان میں اس طرح کا اسپتال کوئی دکھائے۔پی کےایل آئی میں پورے پاکستان سے آئے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔