کراچی میں خاتون کی لاش کا معمہ حل،شوہرہی قاتل نکلا

کراچی: گزشتہ ہفتے بلال کالونی سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہوگیا  ہے۔

کراچی میں ایک اورحوا کی بیٹی سسرالیوں کے ظلم کی بھینٹ چڑھ گئی، 24 مئی کو نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی سے خاتون نازیہ کی لاش ملی تھی ۔ پولیس تفتیش کے مطابق نازیہ کواس کے شوہر، ساس اورنند نے مل کرقتل کیا تھا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتارملزموں نے نازیہ کے قتل کا اعتراف کرلیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی قتل کے واضح شواہد مل گئے ۔ مقتولہ کا گلا گھونٹ کرقتل کیا گیا اور پھرخود کشی کا رنگ دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے واقعے کے روزمقتولہ کے شوہرکوحراست میں لیا تھا اورشوہرکے اعتراف جرم اور نشاندہی پرنازیہ کی ساس اورنند کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔