لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد کیے گئے ناصر درانی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی ذمہ داری سنبھالنے سے انکارکردیاہےناصر درانی نے موقف اختیار کیاہے کہ صحت اجازت نہیں دیتی کہ نگراں وزیراعلیٰ کی ذمے داری سنبھالوں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کے بعد ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، فواد چودھری اور دیگر رہنما شامل تھےاورکمیٹی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبرپختونخوا کا نام فائنل کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔
جس کے بعد دو نام پیش کئے گئے جن میں ڈاکٹر حسن عسکری اور سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کا نام شامل تھا۔