8ہزار سے زائد پاکستانی ہرسال سگریٹ نوشی کی وجہ سے موت کو گلے لگاتے ہیں

تمباکوکا استعمال ہائی بلڈپریشر کے بعد دل کے امراض کا دوسرا بڑا سبب ہےاوردنیا بھر میںسب سے زیادہ ا موات دل کے امراض کے باعث ہوتی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ آٹھ ہزار آٹھ سوافراد تمباکو کے سبب موت کا شکار ہو جاتے ہیں ۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے ہمیشہ یہ مشورہ دیاجاتا رہاہے کہ سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ یہ عوام کی دسترس سے دور ہو جائیں اور نتیجے میں سگریٹ کی خریداری میں کمی واقع ہوگی ۔
تمباکو نوشی کی ممانعت کے قانون 2002کے تحت عوامی جگہوں پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن اس قانون پر بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا۔