عمران خان نے یوٹرن میں پی ایچ ڈی کی ہے۔امیر مقام

سوات : مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نےچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ عمران خان نے یو ٹرن میں پی ایچ ڈی کی ہےاور پہلی باردیکھا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کا انتخاب بولی کے ذریعے کیا جارہا ہے، انہوں نے کمیشن بنایا جائے کہ پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیسے کیا گیا۔
امیر مقام نے کہاکہ بجلی،گیس اور سڑکوں کے منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے جس کے نتیجے میں عوامی مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ گرڈپرکام جاری ہے جس پر3 ارب 20کروڑروپے کی لاگت آئے گی ،کام تقریباَ مکمل ہے تھوڑابہت کام باقی ہے وہ جلد تکمیل تک پہنچ جائے گا ۔