اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری نے کہاکہ حکومت اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری نہیں دے گی ،حکومت جاتے جاتے کوئی پیٹرول بم نہیں گرائے گی۔
انہوںنے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کا فیصلہ نگراں حکومت کرے گی۔اس حوالے سےمسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہماری حکومت آج ختم ہو رہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا فیصلہ آئندہ حکومت کرے گی۔
خیال رہے کہ اوگرا نے یکم جون سے پٹرول کی قیمت 8 روپے 37 پیسے، ڈیزل ساڑھے 12 روپے اور مٹی کا تیل 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کر رکھی ہے۔