بھارت کا وہ علاقہ جہاں سب کی 2 بیویاں ہیں

 

نئی دہلی:بھارتی ریاست راجھستان میں واقع ڈیرہ سرنامی علاقے میں ہر شخص کی 2بیویاں ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی قوانین کے تحت بیک وقت2بیویاں رکھنا جرم ہے۔ کسی بھی مرد کو دوسری شادی کی اجازت پہلی اہلیہ کی موت یا طلاق کے بعد دی جاتی ہے لیکن بھارتی صوبے راجھستان میں ایک ایسا گاؤں بھی ہے جہاں ہر شخص کی 2 بیویاں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیرہ سر کے مرد دوسری شادی کرنے کے کئی عذر پیش کرتے ہیں جن میں اولاد نرینہ کا مسئلہ یا پہلی بیوی سے جھگڑے وغیرہ ہونا۔ اُن کا ماننا ہے کہ طلاق یا راہیں جدا کرنے سے بہتر دوسری شادی کرلی جائے۔

اسی حوالے سے امرت نامی شہری کا کہنا ہے کہ اُس نے 2سال قبل دوسری شادی کی اور اب دونوں بیویاں مل کر امور خانہ انجام دے رہی ہیں۔ وہ ایک دوسرے کی بھرپور معاونت اور بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔حیران کُن طور پر 2شادیوں کی وجہ سے گاؤں میں کوئی ناخوشگوار واقعہ یا تنازع پیش نہیں آیا البتہ کچھ گھروں میں رہنے والی خواتین کو شکایت ہے کہ خاوند برابری کی بنیاد پر انہیں مکمل حق نہیں دیتے۔