زیورات اور گھڑیاں تیار کرنے والی ایک سوئس کمپنی نےدنیا کی مہنگی ترین موٹرسائیکل ہارلے ڈیوڈسن کا بلیو ایڈیشن فروخت کے لیے پیش کردیا ہے،اس خوبصورت موٹرسائیکل کو جو دیکھتا ہے وہ دیکھتا ہی رہ جاتاہے ۔
موٹرسائیکل کی سیٹ گائے کی کھال سے تیار کی گئی ہےاور بائیک میں انگوٹھی اور گھڑی رکھنے کے لیے فیول ٹینک پر ایک خوبصورت شیشے کا بکس بنایا گیا ہے، جبکہ رمز خاص طور پر تیار کئے گئے ہیں جو کہ ہینڈ میڈ ہیں۔
موٹرسائیکل میں اندرونی طور پر لائٹس لگائی گئی ہیں جس سے موٹر سائیکل کی خوبصورتی دو چند ہوگئی ہے۔تین سو ساٹھ ہیروں ، ایک انگوٹھی، گولڈ پلیٹڈ اسکروز اور ایک انتہائی قیمتی اور اسٹائلش گھڑی سے مزین یہ بائک صرف20کروڑ روپے میں آپ حاصل کر سکتے ہیں۔
ہارلے ڈیوڈسن کے بلیو ایڈیشن کو آپ صرف آن لائن ہی حاصل کر سکتے ہیں تو پھر دیر کس بات کی ہے۔