سپریم کورٹ نےپرویز مشرف کی اپیل سماعت کے لئے مقرر کردی

 

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر کردی ،چیف جسٹس پاکستان نے پرویز مشرف کی اپیل پر سماعت کے لئے بنچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 7 جون کو اپیل کی سماعت کرے گا،سپریم کورٹ نے پرویز مشرف اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیے،پرویز مشرف کو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن 2013 سے قبل نااہل قرار دیاتھا،جس کے خلاف پرویز مشرف نے 2016 میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی تھی۔