کراچی میں آج سے سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی

کراچی: شہر قائد میں آج سے سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی جس سے شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی تاہم گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز کراچی کا درجہ حرارت 38 ڈگری رہا، سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے گرمی زیادہ محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔