انتخابات بروقت اور شفاف ہوں گے۔نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم جسٹس(ر)ناصرالملک نے کہا ہے کہ جس کام کے لیے آئے ہیں اپنی وہ ذمہ داری پوری کریں گے، انتخابات بروقت اور شفاف ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم جسٹس(ر)ناصرالملک نے عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے الفاظ یادرکھیں کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے ،الیکشن کمیشن کی مدد کی جائےگی تاکہ بروقت شفاف انتخابات کرائےجاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ مختصر رکھوں گا جس کا اعلان صلاح مشورے کے بعدکیاجائے گا۔
اس سے قبل نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، ایوان صدر اسلام آباد میں نگراں وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔
صدر مملکت ممنون حسین نے نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک سے ان کے عہدے کا حلف لیا جس کے بعد انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔