لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لئے درخواست کی سماعت کی۔
معروف قانون دان بلال حسن منٹو نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کیا جس کے تحت انتحابات میں اخراجات کی حد مقرر کی گئی تاکہ عام شہری بھی انتخابات میں بطور امید وار حصہ لے سکیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو اپنے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔
سماعت کے دوران جسٹس میاں ثاقب نثار نے واضح کیا کہ عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے اور کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔ انتخابات میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔ عدالت نے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لئے چیف الیکشن کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 جون کو جواب طلب کرلیا۔
Tags الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق