پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے 2 نام حکومت کو دے دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود الرشید کا کہنا تھا کہ اسپیکر صاحب کی درخواست پر آج کی میٹنگ ہوئی کہ ڈیڈلاک کی پوزیشن کو ختم کیاجائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے نگران وزیراعلی پنجاب کے لئے اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار کے نام دیے ہیں۔توقع ہے پرسوں کی ملاقات میں کوئی حتمی نتیجہ نکل آئے ابھی اسپیکر کے ساتھ دوبارہ میٹنگ کا ٹائم طے ہوگا ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یعقوب طاہر تحریک انصاف کےسرگرم رکن بھی ہیں۔