پاک بحریہ اور چین کے درمیان 2 بحری جنگی جہازوں کے حصول کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارتِ دفاعی پیداوار میں منعقد ہوئی۔تقریب میں پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز) بھی موجود تھے۔
پاک بحریہ ترجمان کے مطابق یہ جہاز دور تک مار کرنے والے میزائلوں اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل سینسرز اور ہتھیاروں سے لیس ہےاور ان جنگی جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہازوں کے حصول سے میری ٹائم سکیورٹی کے نفاذ میں مزید مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ یہ جہاز ہر قسم کی بحری جنگ میں دفاع اور حملہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔