لاہور: پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں میں تاحال اتفاق نہیں ہوسکا ہے، محمود الرشید نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی،جس کے بعد محمود الرشید نے بتایا کہ ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ کے لیے مزید دو نام دے دیئے ہیں جن میں اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کےترجمان فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوںنے تین نام ٹوئٹ کیے ہیں، جس میں اوریا مقبول جان کی جگہ ایاز امیر کا نام شامل کیا گیا ہے۔ جب کہ دو ناموں میں حسن عسکری اور یعقوب اظہار کے نام شامل ہیں۔