اسلام آباد:نگران وزیراعظم ناصرالملک نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی پہلا حکم نامہ جاری کردیا اور پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کا تبادلہ کردیا،فواد حسن فواد کی جگہ عامر سہیل مرزا کو وزیراعظم کا پرنسپل سیکریٹری تعینات کردیاگیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق نگران وزیراعظم نے فواد حسن فواد کی درخواست پر تبادلے کی منظوری دی اور انہیں ڈی جی سول سروس اکیڈمی لاہورتعینات کردیاگیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
واضح رہے کہ عامر سہیل مرزا وفاقی سیکریٹری مذہبی امور، ایڈیشنل چیف سیکریٹری رہ چکے ہیں۔
دوسری طرف آج بھی طلبی کے باوجودفواد حسن فواد نیب میں پیش نہیں ہوئے اور جمعہ کی نماز تک نیب کے تفتیشی افسران ان کا انتظارکرتے رہے ۔
یادرہے کہ نیب نے ان کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس میں طلب کررکھاتھا۔