اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق چیئرمین اورسینئرصحافی ڈاکٹرشاہد مسعود کے خلاف مبینہ طور پر3 کروڑ80 لاکھ روپے کی بدعنوانی کے الزام میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود پرالزام ہے کہ انہوں نے چیئرمین پی ٹی وی کے عہدے پرفائز رہتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا رائٹس حاصل کرنے کے لئے جعلی کمپنی سے معاہدہ کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس معاہدے سے پاکستان ٹیلی وژن کو کروڑوں کا نقصان اٹھنا پڑا تھا۔
ایف آئی اے کے تفتیشی آفسیرکاشف ریاض اعوان کی درخوست پرسینئر سول جج عامرعزیز نے شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
تفتیشی افسرکا کہنا تھا کہ شاہد مسعود کو متعدد مرتبہ تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے کہا گیا تھا تاہم وہ جان بوجھ کراس میں شامل ہونے سے گریز کرتے رہے۔