انتخابات میںکسی صورت تاخیر نہیںہونے دیں گے۔چیف جسٹس

لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نےکہاکہ الیکشن کے انعقاد میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔ عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے خلاف درخواست کی سماعت کی،
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے جو طے شدہ اصولوں اور قوانین کے خلاف ہے، عدالت اسے کالعدم قرار دے۔
عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے 4 جون کو جواب طلب کرلیاہے۔