ناصر درانی کو پی ٹی آئی رضامند کرے ہم اتفاق کرلیں گے،راناثنااللہ

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر درانی کے نام پر اتفاق کرنے کیلئے رضا مند ہے اور اس حوالے سے محمو د الرشید سے بات بھی ہوئی ہےاور میاں محمود الرشید کو بتادیا گیا ہے کہ آپ ناصر درانی کو نگران وزیر اعلیٰ بننے کیلئے رضا مند کرلیں تو ہم ان کے نام پر اتفاق کرلیں گے۔
واضح رہے کہ ناصر درانی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے انکار کردیا تھا اور انہوںنے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی طبیعت اجازت نہیں دیتی اس لیے وہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ نہیں سنبھال سکتے۔