اسلام آباد: ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے بیان کا خیرمقدم کرتےہوئے کہاکہ چیف جسٹس نے اپنے بیان سے قوم کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہاکہ انتخابات کے بروقت انعقاد سے متعلق کسی ابہام کی گنجائش نہیں، بروقت اور شفاف انداز میں انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نےکہاتھاکہ الیکشن کے انعقاد میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔ عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔