مانسہرہ ۔ 13 سالہ لڑکا زیادتی کے بعد قتل،4ملزمان گرفتار
پولیس نے زیادتی اور قتل کے الزام میں مقتول کے 4 دوستوں کوگرفتار کرلیا۔
مانسہرہ کے علاقے پھلڑہ میں 13 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، پولیس نے زیادتی اور قتل کے الزام میں مقتول کے 4 دوستوں کوگرفتارکرلیا،ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔
پولیس کے مطابق 13 سالہ باسط کو قتل کرنے والے چاروں ملزمان اس کے دوست تھے، جنہوں نے زیادتی کے بعد اسے قتل کر کے لاش ایک برساتی نالے میں پھینک دی تھی۔
پولیس کے مطابق بچے کے ورثا کی رپورٹ پر کارروائی کر کے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ہےاورواردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بر آمد کر لی گئی ہے۔