لاہور: ہائی کورٹ نے عام انتخابات کے لئے ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے تیار کردہ کاغذات نامزدگی کو کالعدم قراردے دیا ہے۔جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ریٹرننگ افسران کو کاغذات نامزدگی کی وصولی سے روکتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر آج کاغذات نامزدگی سے متعلق ضروری فیصلے کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی میں ترامیم کالعدم قرار دے کر الیکشن کمیشن کو نئےکاغذات نامزدگی تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔
خیال رہے کہ عام انتخابات 2018 کے لیے 25 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کاغذات نامزدگی 2 سے 6 جون تک حاصل اور جمع کرواسکتے ہیں۔
ریٹرننگ افسران امیدواروں کے حتمی نام کی فہرست 7 جون کو شائع کریں گے، جس کے بعد ان کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگا جو 14 جون تک جاری رہے گا۔
Tags اجلاس طلب الیکشن کمیشن