جاپان میں ایک ایسا ساحل ہے جو رنگین شیشوں سے بنا ہوا ہے۔ شیشوں سے بنا ہوایہ ساحل اتنا گمنام ہے کہ تاحال اس کا کوئی نام تک نہیں رکھا گیا ہے۔
رنگین شیشوں کا یہ ساحل جاپان کے شہر ناگاساکی کے قریب واقع ہے،یہ بے نام ساحل دراصل ری سائیکل کیے ہوئے رنگین شیشوں سے بنایا گیا ہے۔لہذا یہ قدرتی نہیں مصنوعی ہے۔
اس مصنوعی سجاوٹ کا مقصد اسے سیاحوں کے لیے پرکشش مقام بنانا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق چند سال قبل اس جگہ پر چٹانیں تھیں ۔موسم گرما میں یہ جگہ کائی سے ڈھک جاتی تھی ۔جب کائی ختم ہوتی تو اس سے ناقابل بر داشت بدبو کولوگوں کو ساحل کے نزدیک نہیں آنے دیتی تھی۔
اس ناگوار صورتحال سے نپٹنے کے لیے مقامی حکام نے فیصلہ کیا کہ یہاں سے ان چٹانوں کو ہٹا کر اس پورے ساحل پر ری سائیکل شدہ ریزہ ریزہ شیشے پھیلا دیے جائیں تاکہ کائی کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔
اس مصنوعی سجاوٹ کا دوسرا مقصد اسے سیاحوں کے لیے پرکشش مقام بنانا تھا۔ فی الحال اس بے نام ساحل کے قریب تیراکی پر پابندی عائد ہے۔
یہ جزیرہ مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر ابھی سے مشہور ہونا شروع ہوگیا ہے ۔ لہٰذا توقع کی جا رہی ہے اب یہ جزیرہ زیادہ دیر بے نام نہیں رہے گا بلکہ اس کی خوبصورتی کے پیش نظر کوئی شاندار نام رکھا جائے گا۔